بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سہ روزہ شندورپولو فیسٹیول کاآغاز آج ہوگا

سہ روزہ شندورپولو فیسٹیول کاآغاز آج ہوگا

پشاور۔ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ پر منعقد ہونے والے شندورپولو فیسٹیول کا آغاز آج ہفتہ کو ہوگا جس کا افتتاح وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعم خان، ممبران اسمبلی ،سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان اوردیگر اہم شخصیات موجود ہونگی،تین روزہ فیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورعلاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور فیسٹیول میں اس بار مستوج کی پولو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پولو مقابلوں میں چترال ، گلگت ،لاسپور، غزرکی ٹیمیں شرکت کرینگی ،فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور سیاحوں کی تفریح کیلئے چترال اور گلگت کے مقامی گلوکاروں کو موسیقی نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائیگا، فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کے بچوں پر مشتمل ایک ٹیم قومی ترانے سمیت ملی نغمے پیش کریگی جبکہ سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلج کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ، تین روزہ پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب31جولائی کومنعقد ہوگی۔