بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم نااہلی ٗ مخالفین خوشی سے نہال

وزیراعظم نااہلی ٗ مخالفین خوشی سے نہال


پشاور ۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سنانے کے بعد جس میں نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے نااہل قرار دے دیا گیا ہے لیگی رہنماؤں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا اور ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیصلے پر حیرانی نہیں افسوس ہوا ہے ۔

اس کے برعکس پی ٹی آئی سمیت دوسری مخالف پارٹیوں نے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا ہے اور انہوں نے ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی کی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے جے آئی ٹی ممبران کو ہیرو قرار دیا ہے جبکہ اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف ابتداء ہے ابھی اس میں لوگ بے نقاب ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگریر ترین میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں — فوٹو/ اے پی

پی ٹی آئی رہنما جہانگریر ترین  اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں 
 سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے حامی مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آئے— فوٹو/ اے پی
 اپوزیشن جماعتوں کے حامی مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں
 پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز خوشی سے گلے مل رہے ہیں — فوٹو
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز  گلے مل رہے ہیں
 اہوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھرپور انداز میں جشن منایا — فوٹو/ اے پی
اہوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے  فیصلے کے بعد  جشن منایا 
 پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نواز شریف کے نااہل ہونے پر خوشی سے نعرے بازی کرتے ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خوشی سے نعرے بازی کرتے ہوئے