بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہباز شریف کا سیاسی سفر تیس سال پر محیط

شہباز شریف کا سیاسی سفر تیس سال پر محیط

لاہور۔شریف خاندان کے چشم و چراغ شہباز شریف 23 ستمبر 1951 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ شہباز شریف کا سیاسی سفر تیس سال پر محیط ہے۔ وہ 1988 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، 1990 کے انتخابات میں شہباز شریف این اے 96 کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1993 میں ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی نشست جیت کر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالا۔

شہباز شریف نے اپنے سیاسی کیریئر میں اونچی اڑان 1997 میں بھری، وہ پہلی بار وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہوئے، بارہ اکتوبر 1999 میں مشرف مارشل لا کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا، پرویز مشرف اور بے نظیر کے این آر او کے نتیجے میں شریف خاندان کو وطن واپسی کا ٹکٹ ملا۔

2008 کے عام انتخابات میں نون لیگ پنجاب میں فاتح ٹھہری اور شہباز شریف دوسری بار وزیر اعلی کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ 2013 کے عام انتخابات میں نون لیگ نے کامیابی سمیٹی، شہباز شریف نے تیسری مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالا۔