بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا

نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا


اسلام آباد،لاہور۔ سپریم کو رٹ میں پاناما کیس پر نا اہلی کے بعد لاہور میں نوازشریف کی رہائش گاہ اور جاتی عمرہ رائیونڈ میں قائم سب وزیراعظم ہاس کا درجہ بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے جمعہ کی شام وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد لاہور میں نوازشریف کی رہائش گاہ اور جاتی عمرہ رائیونڈ میں قائم سب وزیراعظم ہاس کا درجہ بھی ختم کردیا گیا ہے ۔

دوسری طرف نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جمعہ کی شام وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا مشاورتی اجلاس کے بعد نواز شریف اہل خانہ کے ساتھ پنجاب ہاؤس روانہ ہو ئے اور رات وہاں پر قیام کیا نواز شریف آج کسی بھی وقت بروز ہفتہ اہل خانہ کے لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں جہاں اہم فیصلہ کیے جائیں گے۔