بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روس نے امریکی پابندیوں کا جواب دیدیا

روس نے امریکی پابندیوں کا جواب دیدیا

ماسکو۔روس نے امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ملک میں موجود اپنے سفارتی عملے کو کم کرے گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے جاری کردہ حکم میں امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ روس میں اپنا اضافی سفارتی عملہ یکم ستمبر 2017 تک واپس بلوالے اور یہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

اسی میں ہی بہتری ہے اس پر عمل در آمد کے بعد روس میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد 455 رہ جائے گی البتہ یہ واضح نہیں کہ اس وقت روس میں کتنا امریکی سفارتی عملہ ذمہ داریاں ادا کررہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ماسکو کے نواح میں واقع ایسی دو عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال تھیں۔