بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان نے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل دیدیا

عمران خان نے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل دیدیا

لاہور۔ نواز شریف کے نااہل ہونے پر خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر تحریک انصاف کی سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی پی پی کے زبیر کاردار ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے گرشتہ عام انتخابات کے بعد اپنی الیکشن مہم ختم نہیں کی تھی بلکہ جاری رکھی ہوئی ہے۔

اب اس حلقے کے ضمنی الیکشن میں مجھے الیکشن مہم میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔یاد رہے گزشتہ عام انتخابات میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے 52730 ووٹ لئے تھے، جبکہ نواز شریف 91000 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار بھی ضمنی الیکشن میں بطور امیدوار سامنے آگئے ہیں، زبیر کاردار نے گزشتہ عام انتخابات میں 2600 ووٹ حاصل کئے تھے۔