بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم


اسلام آباد ۔اسلام آباد کی عدالت نے معطل چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں معطل چیئرمین ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے کراس ایگزامینیشن کیلئے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی جے ا?ئی ٹی رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز میں ریکارڈ ٹیمپرنگ پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت سے گرفتار کیاتھا۔