بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں نمبرز گیم اب بھی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں

خیبر پختونخوا میں نمبرز گیم اب بھی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں


پشاور۔قومی وطن پارٹی اورپی ٹی آئی کے مابین اتحاد کے خاتمہ کے باوجودصوبا ئی حکومت کو فی الفور کسی قسم کاکوئی خطرہ لاحق ہونے کاکوئی امکان نہیں اورنمبرزگیم اب بھی پی ٹی آئی کے حق میں ہے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت کل ممبران کی تعداد 123ہے جن میں سے پی ٹی آئی 61ممبران کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ اس کی اتحاد ی جماعت اسلامی کے اراکین کی تعداد 7ہے جبکہ ایک آزاررکن شاہ فیصل بھی حکومت کے اتحاد ی ہیں یوں 123کے ایوان میں حکومت کواب بھی 69اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔

اس کے مقابلہ میں قومی وطن پارٹی کے دس ممبران کی شمولیت کے بعد اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ کر 54ہوجائے گی جن میں سے جے یو آئی اورن لیگ کے سولہ سولہ اراکین شامل ہیں تاہم ایک آزاد رکن کی حمایت ن لیگ کو حاصل ہے اسی طرح پی پی پی کے اراکین کی تعداد 6،اے این پی کی 5ہے چنانچہ صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ فی الوقت نظرنہیں آرہا۔