بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹرانسپورٹ اور کنسٹریکشن کے شعبوں کیلئے 12.35 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

ٹرانسپورٹ اور کنسٹریکشن کے شعبوں کیلئے 12.35 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص


اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران بجٹ کے تحت ٹرانسپورٹ اور کنسٹریکشن کے شعبوں کیلئے 12.35 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

بجٹ دستاویزات برائے مالی سال 2017-18ء کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کیلئے ٹرانسپورٹ اور کنسٹریکشن کے شعبہ جات کیلئے 2.56 فیصد سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2016-17ء کیلئے حکومت نے دونوں شعبوں کیلئے 12.045 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے تھے۔