بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چینی کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ

چینی کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ


اسلام آباد۔گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چینی کا برآمدی حجم 3 لاکھ 7 ہزار 862 میٹرک ٹن تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2015-16ء کے دوران 2 لاکھ 93 ہزار 451 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2015-16ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران چینی کی برآمدات میں 21.90 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔