بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کشمیر، ہزارہ، فاٹا اسلام آباداور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

کشمیر، ہزارہ، فاٹا اسلام آباداور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

اسلام آباد ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا، میر پور خاص، سکھر،لاہور، ڈی جی خان، ملتان، ژوب، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، میرپور خاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔