بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسٹیٹ بینک کے تمام بینکوں کو کالعدم تنظیموں کے اکاونٹ ختم کرنے کی ہدایات جاری

اسٹیٹ بینک کے تمام بینکوں کو کالعدم تنظیموں کے اکاونٹ ختم کرنے کی ہدایات جاری

پشاور ۔ اسٹیٹ بینک کے تمام بینکوں کو کالعدم تنظیموں کے اکاونٹ ختم کرنے اور انہیں آئندہ بینکوں میں اکاونٹ نہ کھولنے کی ہدایات کی ہے جبکہ ایک دن میں دس ہزار ڈالر سے کسی شخص کو زیادہ رقم جاری نہ کرنے کی ہدایات کی ہے اور کوئی بھی شخص بیرون ملک جائیگا تو منی چینجر سے دس ہزار ڈالر سے زائد رقم تبدیل نہیں کروا سکے گا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کالعدم تنظیموں اور ان کے رہنماؤں کے اکاونٹ بند کر دیئے جائیں کالعدم تنظیموں کے رہنماء کی تصدیق کے لئے اکاونٹ ہولڈر کے بائیو میٹرک شناخت بھی شروع کروایا جائے تاکہ مشکو ک قرار دیئے گئے کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کی نشاندہی ہو سکے ۔