بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لا ہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہوگا

لا ہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہوگا

لاہور ۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ اس سال دسمبر میں مکمل ہوگا،میٹروٹرین میں روزانہ ڈھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے مشیر اور اورنج لائن میٹرو ٹرین رہبرکمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسن نے بتایا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ اس سال دسمبر میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک منصوبے کا بہتر فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پیکج ون کے بارہ جبکہ پیکج ٹو کے پندرہ سٹیشنوں کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کو دیا گیا ہے۔توقع ہے کہ میٹروٹرین میں روزانہ ڈھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے۔