بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا

نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا

اسلام آباد ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا ہے ،صاحبزادے حسین نواز،حسن نواز،بیٹی مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ مری پہنچ گئے ،سٹاف نے الوداعی ملاقاتیں کیں اور سیلفیاں بنوائیں، سٹاف ملازمین نے کہا کہ آپ کا دور سنہرا تھا ،دعاؤں کیساتھ رخصت کیا ،اللہ تعالیٰ نے چاہا تو عوام کی طاقت سے پھر یہاں آئیں گے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیٹوں حسن نواز،حسین نواز ،بیٹی مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس سے مری کے لئے روانہ ہوئے سینیٹر پرویز رشید اور آصف کرمانی نے نواز شریف کو وزیر اعظم ہاؤس سے رخصت کیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں سینیٹرز نے نواز شریف کو اصرار کیا کہ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی تک وہ وزیر اعظم ہاؤس میں قیام پذیر رہیں تاہم نواز شریف نے ان کی تجویز کو قبول نہ کیا اور کہا کہ وہ اب وزیر اعظم نہیں رہے وہ یہاں نہیں رہ سکتے ،ذرائع کے مطابق نواز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے مری کیلئے پہنچ گئے جہاں وہ چند دن قیام کریں گے ،قبل ازیں نواز شریف نے تمام سٹاف ارکان سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور فرداً فرداً تمام سٹاف سے مصافحہ کیا ۔

اس موقع پر سٹاف ارکان افسردہ ہوگئے ،سٹاف ملازمین کا کہنا ہے کہ آپ کا دور بہت اچھا تھا آپ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا جس پر وزیرعظم نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چہاں تو عوام کی طاقت کے ساتھ پھر یہاں آئیں گے اور آپ کے ساتھ کام کریں ۔ اس موقع پر نواز شریف نے تمام سٹاف ملازمین کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔