بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سری نگر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر ۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت اور ریاستی دہشتگردی جاری،فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کی جانب سے حق خودارادیت کیلئے کوششیں جاری ہیں دوسری طرف بھارتی فوج کے پرتشدد واقعات میں بھی کوئی کمی نہ آسکی۔کے ایم ایس کے مطابق پلوامہ کے علاقے ٹہاب میں محاصرے کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ،شہید نوجوانوں کی شناخت عرفان اورعابدکے نام سے ہوئی۔