بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گندم کی قومی برآمدات میں 512.3 فیصد کا نمایاں اضافہ

گندم کی قومی برآمدات میں 512.3 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد : گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران گندم کی قومی برآمدات میں 512.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 3676 میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سے 9 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کمایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ء کے دوران 450 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی تھی اور ایک لاکھ 58 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران گندم کی ملکی برآمدات میں 512 فیصد سے زائد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔