بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قومی وطن پارٹی کا خیبر پختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان 

قومی وطن پارٹی کا خیبر پختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان 

پشاور:پی ٹی آئی کی طرف سے اتحاد کے خاتمہ کے اعلان کے بعد قومی وطن پارٹی بھی اتحاد ختم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہوگئی ہے پارٹی کے دونوں وزرا اورمعاونین خصوصی کے استعفے وزیر اعلیٰ کے بجائے براہ راست گورنر کو بھجواد یئے گئے ہیں سکندر شیرپاؤ دوسری بار مستعفی ہوئے ہیں قومی وطن پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی چیئر مین کی صدارت میں ہوا جسمیں مرکزی اورصوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ زونل سربراہان اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء کی اکثریت کی رائے پی ٹی آئی سے راہیں جد اکرنے کی صور ت میں سامنے آئی اور متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیاکہ پارٹی فی الفور صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرے گی جس کے بعدسینئروزیر سکندرشیرپاؤ ،وزیر معدنیات انیسہ زیب ،معاونین خصوصی برائے فنی تعلیم و صنعت ارشدعمرزئی اور عبدالکریم خان نے تحریر ی استعفے مرکزی قیادت کے حوالہ کردئیے گئے اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ استعفے وزیر اعلیٰ کو بھجوانے کے بجائے براہ راست گورنرکوبھجوائے جائیں جسکے بعدتمام استعفے گورنر ہاؤس بھجوادیئے گئے سکندر شیرپاؤ اس سے قبل نومبر 2013ء میں بھی اتحاد ٹوٹنے کے بعدمستعفی ہوئے تھے ۔