بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرک‘مدرسے کی چھت گرنے سے6طالب علم جاں بحق

کرک‘مدرسے کی چھت گرنے سے6طالب علم جاں بحق

خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع کرک میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6طالبعلم جاں بحق اور15 سے زائد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، یہ واقعہ صابرآباد کے علاقے علی خیل میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق صابر آباد کے علاقے علی خیل میں نمازفجر کے بعدمدرسے کی چھت اچانک گر گئی جس سے مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ ملبے تلے دب گئے جن میں سے 6 طلبہ جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ، لاشوں اور زخمی طلبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مدرسہ ذرائع کا کہنا تھا کہ چھت بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ابھی بہت سے طالب علم ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔