بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی فورسز کی چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری گذشتہ رات شروع ہوئی،ترجمان نفیس ذکریا

بھارتی فورسز کی چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری گذشتہ رات شروع ہوئی،ترجمان نفیس ذکریا


اسلام آباد۔ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری گذشتہ رات9بج کر20منٹ پر شروع ہوئی،بھارتی فورسز نے بھارتی مشین گن سے 81ایم ایم کے گولے برسائے،پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب کر بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری گذشتہ رات9بج کر20منٹ پر شروع ہوئی اور 11بج کر 50منٹ پر رکی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب کر بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔

بھارت کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر فائرنگ صبح 5بجکر 30منٹ پر ہوئی اور 8بجکر5منٹ پر ختم ہوئی،بھارت کی جانب سے شاہ کوٹ سیکٹر پر فائرنگ 7بجکر 40منٹ پر شروع ہوئی،بھارتی فورسز نے بھارتی مشین گن سے 81ایم ایم کے گولے برسائے۔