بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کروں گا ‘شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کروں گا ‘شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ(ن) کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وہی سے سلسلہ جوڑوں گا جہاں پر ٹوٹا تھا ۔ کابینہ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدوں کا پورا کروں گا ۔ شیخ رشید ریفرنس شوق سے دائر کرے ہم ایک دوسرے کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں ۔پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر اعظم نامزد کرنا پارٹی کا فیصلہ تھا اور نواز شریف کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے منصب کے لئے منتخب کیا ہے اور پوری کوشش کروں گا کہ جہاں سے رابطے ٹوٹے تھے۔

وہاں سے دوبارہ شروع کروں گا اور تمام معاملات کو پارٹی قائد کی طرح لے کر چلوں گا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پارٹی نے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا جائے گا اور کابینہ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی اور تمام لوگ اپنا کام پہلے کی طرح موثر کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وزیر اعظم خود وزیر خارجہ ہوں تو کوئی حرج بھی نہیں ہے اور مستقل وزی رخارجہ سے متعلق مشاورت کے بعد فیصلہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر گامزن رہیں گے ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کو ریفرنس دائر کرنا ہے تو شوق سے کریں ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں ایک پارٹی میں رہے ہیں ۔