بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، پیر کو شاہد خاقان عباسی کیخلاف عدالت عظمیٰ میں محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نا اہل ہوگئے، نواز شریف کو شاہد خان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتواء ہے، شاہد خاقان نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان نے خلاف قواعد ایل این جی ٹھیکہ دے کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا،ایل این جی اسکینڈل میں ملوث شاہد خاقان و دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔