بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ کیس کے فیصلے کے بعدتمام سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعدتمام سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت


لاہور۔پانامہ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی متحرک ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس تفصیلات جمع کروانے کی ایک اور مہلت دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹسسز جاری کر دئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو مزید 30 دن کے اندر بینک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 29 اگست 2017 تک الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تفصیلات جمع کروانے کی ہدایات کی گئی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مالی سال ختم ہونے کے 60 اندر کے اپنی تفصیلات جمع کروانی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں بنک اکاونٹس کی تفصیلات چارٹرڈ اکاونٹنٹ سے آڈٹ کروا کر جمع کروائی جائیں ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے ساتھ پارٹی قیادت کا دستخط شدہ سرٹیفیکٹ بھی لف کیا جانا لازمی ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت ممنوع وسائل سے فنڈ پر پابندی ہے، جن سیاسی جماعتوں نے فارم حاصل نہیں کیے وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور چاروں صوبائی دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں پر واضح کیا ہے جو سیاسی جماعتیں اپنے اثاثہ جات جمع نہیں کروائیں گی وہ انتخابی نشان کیلئے نااہل ہونگی۔