بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوگا

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوگا


اسلام آباد۔ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس کے بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ بھی جاری ہوچکا ہے، اجلاس یکم اگست 2017 بروز پیر 3 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا اور قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا160 ۔ سپیکر قومی اسمبلی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے بارے میں باضابطہ طور پر اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے اور ان کو وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کار سے بھی آگا ہ کیا جائے گا ۔

سپیکر کے اعلان کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا اور ڈویژن کی بنیاد پر وزیراعظم کا انتخاب ہوگا ۔ ضابطہ کار کے تحت کاروائی کو مکمل کیا جائے گااوردونوں اطرا ف کی لابیز پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے رجسٹرز رکھے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز3 بجے سہ پہر تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے 160وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بھی کاغزات نامزدگی پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف وعوامی مسلم لیگ کی طرف سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ۔

جبکہ آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے کاغذات کے حصول کی سہولت ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق 31 160جولائی 2017 160بروز سوموار دو بجے دوپہر تک 160وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغزات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،؛ سپیکر قومی اسمبلی کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرِیں گے۔