بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سندھ میں فضائی دہشتگردی کا خطرہ،الرٹ جاری کردیا گیا

سندھ میں فضائی دہشتگردی کا خطرہ،الرٹ جاری کردیا گیا


کراچی۔سندھ میں فضائی دہشتگردی کا خطرہ کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق دہشتگرد ایئرپورٹس اور فضائی اڈاوں پر حملہ کرسکتے ہیں ۔سندھ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر الرٹ جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کمرشل ہوائی جہازوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ کررہے ہیں،ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد مسافر طیارے کے زریعے ایئرپورٹ،رن وے اور جہازوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ایئرپورٹس اور ایئربیسز کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔الرٹ کے مطابق دہشتگرد پائلٹس، فلائٹ عملے یا گراونڈ اسٹاف کی صورت میں بھی کمرشل جہاز میں داخل ہوسکتے ہیں، فلائنگ کلبز پر زیر تربیت پائلٹس کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے، پائلٹس سمیت تمام اسٹاف کا انتخاب اور کلیئرنس سیکیورٹی سسٹم کو دیکھتے ہوئے کیا جائے۔خفیہ اطلاعات کی روشنی میں تماتر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔