بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جمردو میں مکان کی چھت زمین بوس ٗ 3افراد جاں بحق

جمردو میں مکان کی چھت زمین بوس ٗ 3افراد جاں بحق


خبیر ایجنسی۔جمرود میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 4بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ تحصیل جمرود کے علاقے ملاگوری میں پیر کو اس وقت پیش آیا، جب خستہ حال چھت گھر میں سوئے افراد پر آگری ، حادثے میں میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق جبکہ چار بچے شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے چاروں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت خستہ حال تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔