بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سابق آڈیٹر جنرل پاکستان کو قید کی سزا

سابق آڈیٹر جنرل پاکستان کو قید کی سزا

اسلام آباد۔ سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو دہری شہریت چھپانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد شبیر نے کینیڈا کی شہریت چھپانے کا جرم ثابت ہونے پر سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ فیصلے کے بعد عدالت سے باہر نکلتے ہی ایس ایچ او ایس آئی یو نے بلند اختر رانا کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

اے ڈی لیگل کلیم اللہ تارڑ کے مطابق بلند اختر رانا کینیڈا کی شہریت رکھتے تھے اور انہوں نے سرکاری پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی دوہری شہریت کو چھپایا۔ ایف آئی اے نے بلند اختر رانا کے خلاف دوہری شہریت چھپانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔