بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


اسلام آباد۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے جج نے ان سے رابطہ کیا، عمران خان کا بیان عدالتی وقار کے خلاف ہے، عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، درخواست بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے جج نے ان سے رابطہ کیا، عمران خان کے مطابق جج نے رابطہ پانامہ اسکینڈل کے تناظر میں حکومت کے خلاف کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا بیان عدالتی وقار کے خلاف ہے، عمران خان نے یہ بات جلسے میں بھی دہرائی اس لئے عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔