بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیب کا شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

نیب کا شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد۔قومی احتساب بیور نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ریفرنسز سپریم کورٹ کے فیصلے کے 6 ہفتوں کے اندر دائر کیا جائے گا جو عدالتی فیصلے کے پیراگراف 9 میں درج کمپنیوں سے متعلق ہوگاسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور اور پراسیکیوٹر جنرل وقار کریم بھی شریک ہوئے جب کہ نیب کے پراسیکیوشن ونگ نے افسران کو پاناما کیس فیصلے کے حوالے سے بریفنگ دی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کیفیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا اس ضمن میں نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف 4 مختلف ایشوز پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نیب راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں گے۔ ریفرنس میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر کیے جائیں گے جن کی نگرانی نیب راولپنڈی کرے گا۔دوسری جانب نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ ریفرنسز سپریم کورٹ کے فیصلے کے 6 ہفتوں کے اندر دائر کیا جائے گا جو عدالتی فیصلے کے پیراگراف 9 میں درج کمپنیوں سے متعلق ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز فلیٹ نمبر 16، 16 اے، 17، 17 اے، پارک لندن سے متعلق ہے اور عزیزیہ اسٹیل مل اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے قیام پر ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہیکہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کا ریفرنس دائر ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ریفرنسز جے آئی ٹی کی رپورٹ اور اکٹھیکیے گئے موادکی روشنی میں دائر ہوں گے جن میں نیب، ایف آئی اے کے پاس موجود اثاثوں کے رکارڈ کو استعمال کیاجاسکتا ہے جب کہ ریفرنسز میں باہمی قانونی معاونت سے حاصل مواد بھی استعمال ہوگا۔نیب اعلامیے کے مطابق ریفرنسز اسلام آباد اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے جس کے لیے تمام افسران کو سارے عمل کو مستعد اور پیشہ ورانہ انداز میں دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس جے آئی ٹی کے شواہد پر دائر کیے جائیں گے اور ایف آئی اے کے پاس پہلے سے موجود شواہد بھی ریفرنسز کا حصہ ہونگے۔ ریفرنسز شریف خاندان، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار پر دائر کئے جائیں گے۔