بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمالی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری

شمالی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری

پشاور۔شمالی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو بچے جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ۔شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ ٹنڈی کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس میں سوار دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ جن میں سے چھ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشار منتقل کردیا گیاہے۔