بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،نواز شریف

عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،نواز شریف


اسلام آباد۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔عمران خان ہر بات پر مذاکرات اور سڑکوں پر مجمع لگانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا وہ جدوجہد کیا کریں گے،میڈیا رپورٹ کے مطابق پھول نگر روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

عمران خان کو علم ہے کہ اگر یہ حکومت چلتی رہی اگلے الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) کے ہوں گے ملک ترقی کر رہا ہے معاشی بہتری آ رہی ہے یہی پریشانی عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو لاحق ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلے بھی ان کے دھرنوں کی وجہ سے سی پیک تاخیر کا شکار ہوا۔

چینی صدر آٹھ ماہ پہلے آ جاتے تو آج یہ منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے۔ منصوبے مکمل ہوتے تو بجلی بحران 2017ء میں ختم ہو جاتا 2014ء میں دھرنوں کی وجہ سے سی پیک لیٹ ہوا وزیراعظم نے عمران خان سے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے صبر کریں عدالت فیصلہ کرے گی۔