بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مومنڈ ماربل سٹی پراجیکٹ تکمیل کے مرا حل میں

مومنڈ ماربل سٹی پراجیکٹ تکمیل کے مرا حل میں


پشاور ۔گورنرخیبرپختونخو اانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ گذشتہ چاربرسوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف خطے میں معاشی انقلاب آئیگا بلکہ بین الاقوامی تجارت کوبھی فروغ ملے گا۔وہ پیرکے روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیرانتظام منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک اوربزنس کمیونٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجودتھے۔

گورنرنے کہاکہ فاٹا میں صنعتی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مومنڈ ماربل سٹی پراجیکٹ تکمیل کے مرا حل میں ہے ،ایف۔آر ۔کوہاٹ؛میرانشاہ روڈ اور جنوبی وزیرستان میں ترقی کے شاندار مواقع کے حامل صنعتی علاقے بھی جلد سرمایہ کاری کیلئے پیش کر دیئے جا ئیں گے۔ گورنرنے کہاکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو اندرون ملک معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سالانہ بنیادوں پر انچاس ہزار وظائف فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا معدنیات کی دولت سے بھی مالا مال ہیں اور سیاحت و زراعت کی ترقی کے بھی وسیع امکانات پائے جاتے ہیں جبکہ فاٹا میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیربھی جاری ہے جن میں سے اکثر تکمیل کے مرا حل میں ہیں اورکرم تنگی ڈیم کی تعمیر بھی جاری ہے۔قبل ازیں اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے گورنر اوردیگرمہمانوں کا خیرمقدم کیا۔