بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کیخلاف کاروائی کی تیاریاں

خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کیخلاف کاروائی کی تیاریاں

پشاور۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے 38اور صوبہ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 14اراکین کی طرف سے ٹیکس گوشوارے نہ جمع کرائے جانے کے بعد ان کے خلاف کاروائی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی طرف سے ان کو جلد ہی نوٹسز جاری کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق مالی سال 2016ء کے لیے پورے ملک سے 167منتخب اراکین نے تاحا ل ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جن میں خیبر پختونخوا کے منتخب ممبران بھی شامل ہیں صوبہ سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کے علاوہ چار صوبائی وزرا ء ،دو معاونین اور ایک صوبائی مشیر نے بھی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا ان اراکین صوبائی اسمبلی میں سے اٹھارہ کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے جبکہ چھ کا تعلق ن لیگ ،چارکاکیوڈبلیو پی ،سے ہے۔

پی پی پی ،جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے تین تین اراکین نے بھی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے اسی طرح پی ٹی آئی کے نو ایم این ایز نے بھی ابھی تک ایف بی آر کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا اسی طرح جے یو آئی ،ن لیگ ،جماعت اسلامی کے ایک ایک رکن نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس فہرست میں فاٹا کے چارایم این ایز بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان تمام ممبران کوجلدہی نوٹسز جاری ہونگے جس کے بعدانکوتنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی اور بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ تادیبی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتاہے