بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دوسری بار حج کرنیوالے عازمین پر اضافی فیس عائد

دوسری بار حج کرنیوالے عازمین پر اضافی فیس عائد

کراچی۔ وزراتِ مذہبی امورنے کہاہے کہ 3 سال میں دوسری بار حج کرنے والے عازمین حج پر 2ہزار ریال اضافی فیس وصول کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج کا فریضہ ادا کرنے والے عازمین حج کے لیے اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت 3سال میں دوسری بار حج کرنے والے عازمین پر اضافی فیس عائد کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2 ہزارریال اضافی فیس سعودی حکومت کی جانب سیعائد کی گئی ہے جو 3سال میں دوسری بار حج کرنے والے عازمین حج پر عائد ہو گی۔وزارت امور مذہبی 2014 تا 2016 دو مرتبہ حج کرنے والے عازمین پراضافی فیس لاگو ہوگی اور یہ فیس پاسپورٹ لیتے وقت حاجی کیمپ میں وصول کی جائے گی جب کہ پرائیویٹ اسکیم سے جانے والے اضافی رقم حج ٹورآپریٹرکودیں گے۔

خیال رہے کہ حج فلائٹ کا آغاز 24 جولائی سے ہوچکا ہے اور کئی عازمین حج جدہ پہنچ بھی چکے ہیں اس کے بعد یوں اچانک فیسوں میں اضافہ عازمین حج کے لیے پریشانیوں کا باعث بن سکتا ہے۔