بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترکی میں بغاوت کے الزام میں مزیدگرفتاریاں

ترکی میں بغاوت کے الزام میں مزیدگرفتاریاں

انقرہ۔ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں مزید 1100 افرادکو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں حکام نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں چھاپا مار کارروائیوں میں حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے الزام میں 11 سو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ترکی کی وزرت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں 831 کا تعلق امریکا میں مقیم دانشور فتح اللہ گولن سے ہے۔

ترک حکومت نے ان پر گذشتہ سال جولائی میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش کا سرغنہ ہونے کا الزام عاید کیا تھا لیکن انہوں نے اس الزام کی تردید کی تھی۔46افراد کو داعش سے مبینہ تعلق اور 8 افراد کو بائیں بازو کے دہشت گرد گروپوں سے تعلق کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد قریبا 50 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان کے علاوہ فوج، سول سروس اور عدلیہ سے تعلق رکھنے والے قریبا ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو برطرف یا معطل کیا جاچکا ہے