بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انجینئر امیر مقام کا عائشہ گلالئی سے رابطہ

انجینئر امیر مقام کا عائشہ گلالئی سے رابطہ


اسلام آباد۔مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے کردار کو سراہتے ہیں،مسلم لیگ (ن) میں خواتین کی مکمل عزت کی جاتی ہے۔ عائشہ گلالئی جیسی بہادر خواتین کو مسلم لیگ (ن) میں کوئی پریشانی یا تکلیف نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابقانجینئر امیر مقام نے عائشہ گلالئی سے رابطہ کرکے ان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن کے طور پر عائشہ گلالئی کے کردار کو سراہتے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) میں خواتین کی مکمل عزت کی جاتی ہے۔ عائشہ گلالئی جیسی بہادر خواتین کو مسلم لیگ (ن) میں کوئی پریشانی یا تکلیف نہیں ہوگی۔ اس سے قبل پارٹی میں خواتین مخالف رویے پر دلبرداشتہ ہو کر قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔