بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / زمین کی تباہی کے خدشات بے بنیاد قرار

زمین کی تباہی کے خدشات بے بنیاد قرار

نیو یارک۔خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اکتوبر میں دنیا کے خاتمے سے متعلق پیش گوئی اور خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں ناسا نے واضح کیا کہ مستقبل قریب میں کوئی بہت بڑا خلائی سیارہ زمین سے ٹکرانے والا نہیں۔ اگر کوئی سیارہ یا سیارچہ زمین کی طرف آ رہا ہوتا تو ماہرین کم از ایک عشرے سے اس پر نظر رکھے ہوئے ہوتے تو اور ٹریکنگ کر رہے ہوتے۔