بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے 120 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

این اے 120 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،و وٹنگ 17 ستمبر کو ہو گی ،قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کی نشست سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 28 جولائی کو وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا اور انہیں فوری طور پر وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد الیکشن کمیشن نے میاں محمد نواز شریف کو بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا منگل کے روز الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 12اگست کو وصول کیے جائیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 15 سے 17اگست تک ہو گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 17 ستمبر کو منعقد ہو گی جبکہ پولنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کاتقرر بھی کر دیا گیا ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد ظاہر حسن کو این اے 120 کے انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر محمد شاہد کو حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔