بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردم شماری کے ابتدائی نتائج تیار ہیں ٗآصف باجوہ

مردم شماری کے ابتدائی نتائج تیار ہیں ٗآصف باجوہ

اسلام آباد۔چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے ابتدائی نتائج تیار ہیں ابتدائی نتائج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔میڈیا بریفنگ میں آصف باجوہ کاکہنا تھا کہ ہماری طرف سے مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے حوالے کام مکمل ہو چکا ہے۔

اس وقت وزیر خزانہ نہیں ہیں جو کہ مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین بھی ہیں ان کی منظوری کے بغیر نتائج کسی کیساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے وہ ان نتائج کو چیئرمین کے طور پر سی سی آئی اجلاس میں لے کر جائیں گے اور سی سی آئی کی منظوری کے بعد نتائج جاری کیے جائیں گے۔

جب تک وزیر خزانہ موجود نہیں اس وقت تک مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا اور اس وقت تک مردم شماری کے نتائج بھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے۔