بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شاہد خاقان عباسی کا ہارون اختر کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

شاہد خاقان عباسی کا ہارون اختر کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہارون اختر کو مشیر خزانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، نیب میں ریفرنس اوپن پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید ذمہ داریاں ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ شاہد خاقان عباسی نے داخلہ اور پیٹرولیم کی وزارت فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی خزانہ کی اہم ذمہ داری نواز شریف کے مشیر برائے ٹیکس امور ہارون اختر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب میں ریفرنس دائر ہونے کے بعد وزارت میں آنے سے گریزاں ہیں ،حکومت نے ان کی جگہ ہارون اختر کو مشیر خزانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہارون اختر کی مشیر خزانہ کیلئے نامزدگی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے نئی کابینہ میں شامل نہ ہونے کے بعد داخلہ کی وزارت اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پیٹرولیم کی وزارت بھی ان کے پاس ہی رہے گی، ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ میں وزرا ء کو وہی قلمدان دیئے جائیں گے جو نواز شریف کے دور میں تھے، جبکہ حکومت نے فی الحال خارجہ اور فنانس کی وزارت کے علاوہ کوئی اور مشیر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔