بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی نئی کابینہ کیلئے مشاورت

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی نئی کابینہ کیلئے مشاورت

پشاور۔قومی وطن پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کے بعدکابینہ میں نئے اراکین کی شمولیت کے لیے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو مکمل اختیار دے دیا گیاہے جس کے بعد انہوں نے نئے اراکین کے حوالہ سے مشاورت تیز کردی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقا ت کے دوران نئے وزرا ء کے معاملہ پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا جس کے بعد مرکزی چیئر مین نے وزیر اعلیٰ کو اس معاملہ میں ہرقسم کے فیصلہ کااختیار دیتے ہوئے واضح کیاکہ حکومتی ایجنڈا ہرصور ت مقررہ مدت میں مکمل ہونا چاہئے ۔

ذرائع کے مطابق مرکز سے گرین سگنل ملنے کے بعدوزیر اعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل اور ئے وزرا ء کی شمولیت کے معاملہ پر مشاورت تیزکردی ہے اس ضمن میں ممکنہ طورپر ان ممبران کاانتخاب کیاجاسکتاہے جو ماضی میں پارٹی ڈسپلن پرپوری طرح سے کاربند رہے ہوں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ جلد ہی اس حوالہ سے اہم اعلان کرنے والے ہیں ۔