بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صوابی میں گورنمنٹ گرلز کامرس کا لج کا افتتاح

صوابی میں گورنمنٹ گرلز کامرس کا لج کا افتتاح

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کے ہمراہ 23کر وڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز کامرس کا لج کوٹھا ضلع صوابی کا منگل کے روز افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج کوٹھا میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت روزاول سے صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم پر بھر پور توجہ دی گئی ہے ۔تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ کا 28فیصد تعلیم کے شعبے کیلئے مختص کیا گیا ضلع صوابی میں معیاری تعلیمی اداروں کا جال بچھانے سے صوابی ایک ایجوکیشن سٹی بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ضلع صوابی کو تعلیمی لحاظ سے پورے پاکستان میں ایک انفرادی حیثیت حاصل ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز کامرس کالج کی تعمیر سے علاقے میں بچیوں کو فنی تعلیم کے شعبے میں ایک معیاری ادارے کی سہولت فراہم ہو جائے گی ۔

اسد قیصر نے کہا کہ وومن یونیورسٹی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور 14اگست کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہے تو کارخانے ،پل ،سڑکیں اور ڈیم بھی بنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی کاؤشوں اور وژن کی بدولت ضلع صوابی ایک ایجوکیشن سٹی بن گیا ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے۔