بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈ بس منصوبہ ٗحکومت کی 2 ارب روپے دینے سے معذرت

ریپڈ بس منصوبہ ٗحکومت کی 2 ارب روپے دینے سے معذرت


پشاور۔صو بائی حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے نئی بسوں کی خریداری کی غرض سے مزید دو ارب روپے دینے سے معذرت کر لی ہے ٗایشین ڈیو یلپمنٹ بنک چمکنی بس ڈپو کے لئے زمین کی خریداری کی غر ض سے اخراجات صو بائی حکو مت کو واپس کر ے گا ٗبس کا کرایہ کم از کم 30 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے ہو گا۔بتا یا گیا ہے کہ منصو بے کی رفتار سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ منصو بے کی مقررہ مدت میں تکمیل ٗ بسو ں کی خریداری ٗ سی این جی سٹیشنز کے قیام ٗ پی سی ون کی منظوری کو یقینی بنا یا جائے۔

ٗایشین بنک کو ہدایت کی گئی کہ وہ اصل تجاویز کے مطابق کام کر یں ٗسیکر ٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ فور ی طور پر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس ٗ سیکر ٹری انرجی اور بنک کے نمائندوں سے رابطے کر یں اور سی این جی یا اس کے متبادل کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں ٗپی ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف مقامات پر پارکنگ اور کمرشل پلازوں سے متعلق تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کر ے بنک کے نمائندے نے اس بات پرآمادگی ظاہر کی کہ چمکنی بس ڈپو کے لئے زمین کی خریداری کی غرض سے کئے گئے اخراجات صو بائی حکو مت کو واپس کئے جائیں گے ۔