بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے کوہلی کا تحفہ

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے کوہلی کا تحفہ


قومی ٹیم کے سابق شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے تھر میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے ہونے والے چیریٹی ڈنر کے لیے اپنا بیٹ سائن کر کے نیلامی کے لیے بھجوایا ہے۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی نے خصوصی طور پر تھر میں ہسپتال کی تعمیر میں مدد کے لیے اپنا سائن بیٹ انہیں بھجوایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بیٹ نیو کاسل میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائیگا اور اس سے حاصل رقم تھر میں ہسپتال کی تعمیر میں استعمال ہوگی۔

27ٹیسٹ ، 398 ون ڈے اور 98 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان نے کہا مستحق افراد کی مدد کے لیے جو شخص بھی آگے بڑھے وہ قابل تعریف ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ نیک کام میں مدد کے لیے ویرات کوہلی کے شکرگزار ہیں۔

ویرات کوہلی نے اس سے قبل شاہد آفریدی کو اپنی شرٹ بھی شاہد آفریدی کو سائن کرکے بھجوائی تھی اور وہ شرٹ گزشتہ روز پانچ لاکھ پاکستانی روہے سے زائد میں نیلام ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ ویرات کوہلی بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران اپنا بیٹ محمد عامر کو بھی گفٹ کر چکے ہیں۔