بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ‘مسجد میں دھماکہ ، 20افراد جا ں بحق

افغانستان ‘مسجد میں دھماکہ ، 20افراد جا ں بحق

افغانستان کے شہر ہرات میں ایک مسجد میں بم دھماکے سے کم ازکم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا۔

ہرات کے مرکزی ہسپتال کے عہدیدارڈاکٹرمحمد رفیق شہزاد کا کہنا تھا کہ 20 لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

دھماکا شام کے وقت ہوا تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔