بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنجاب اور خیبر پختونخوا میں باران رحمت زحمت بن گئی

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں باران رحمت زحمت بن گئی

لاہور /چارسدہ /بنوں/۔ باران رحمت زحمت بن گئی ‘ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ‘ بنوں میں سکول اور 6 گھروں کی چھتیں منہدم ہو گئی ‘ جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ‘ چارسدہ کے علاقے شبقدر میں مکان منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا‘اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں 2 خواتین جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے‘ متعدد نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئی‘ راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پاک فوج کے دستے موقع پر پہنچ گئے اورالرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے خونی رنگ اختیار کر لیا ۔ راولپنڈی ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں بارش‘ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اسلام آباد ، پشاور ، کھاریاں ، جہلم میں بھی بادلوں کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، لاہور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔مختلف علاقوں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ کئی مقامات پر حادثات بھی سامنے آئے ہیں۔

بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ‘ بنوں میں سکول اور 6 گھروں کی چھتیں منہدم ہو گئی ‘ جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ‘ چارسدہ کے علاقے شبقدر میں مکان منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔بنوں کے علاقے بکا خیل میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص،اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں،ادھرپشاور سیالکوٹ، ڈسکہ اور جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو نا شروع ہو گئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں بارش سے متعدد مکانات منہدم ہو گئے ،جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں،انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو منتقلی کی ہدایت کر دی۔اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں بھی 2 خواتین جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے‘ متعدد نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئی‘ راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پاک فوج کے دستے موقع پر پہنچ گئے اورالرٹ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع بدین میں 100 سے زائد اسکولوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کاپانی اب تک جمع ہے اور موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد متاثرہ اسکول نہ کھل سکے۔بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں 3 دن کے بعد بارش تھم گئی ہے تاہم کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی برقرار ہے۔پنجاب میں گجرات اور حافظ آباد سمیت کچھ شہروں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

ادھر باغ آ زاد کشمیر میں بھی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور ، مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔