بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک


لاہور۔ پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹwww.insaf.pk ہیک کر لی گئی ہے ، ویب سائٹ وائس آف پاکستان نامی گروپ نے ہیک کی ہے ، ویب سائٹ پر گلا لئی کی تصویر بھی آویزاں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے ، ویب سائٹ کو وائس آف پاکستان نامی گروپ نے ہیک کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی آئی کی رہنما اور ایم این اے گلا لئی نے پارٹی لیڈر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی کہتی ہیں کہ عمران خان سے پارٹی کی کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اپنے بلیک بیری سے مجھے میسج کیا جس میں انتہائی قابل اعتراض جملے استعمال کیے گئے ، اس سب کا ریکارڈ پی ٹی اے کے پاس موجود ہے۔