بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عا ئشہ گلہ لئی کی تازہ ٹویٹس نے ہلچل مچا دی

عا ئشہ گلہ لئی کی تازہ ٹویٹس نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کی ’’باغی ‘‘ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک بار پھرلفظی وار کرنا شروع کردئیے انہوں نے اپنی ہنگامی پریس کانفرنس کے بعد بھی عمران خان کو نہیں چھوڑا اور ان پر ایک بار پھر الفاظی حملے کرنا شروع کردئیے ہیں۔عائشہ گلالئی نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ ‘‘ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے اعلیٰ ممبران بنی گالہ میں ’’ محافل مے نوشی‘‘ منعقد کرتے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ مجھے موبائل فون پر پیغام بھیجا تھا کہ تم بھی اس پارٹی میں شریک ہو لیکن میں نے اس دعوت کو نظر انداز کردیا تھا۔