بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئی ڈی پیز کے ووٹر اندراج کیلئے اقدامات شروع

آئی ڈی پیز کے ووٹر اندراج کیلئے اقدامات شروع

پشاور۔آئی ڈی پیز کے بطور ووٹر اندراج کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے رابطہ کر لیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاٹا کے آئی ڈی پیز کے بطور ووٹرز درج کرنے کے لئے ضروری انتظامات بھی شرو ع کردیئے ہیں تاکہ تمام آئی ڈی پیز کوووٹر لسٹوں میں شامل کیا جائے جبکہ ووٹر لسٹ کے سالانہ نظرثانی کاکام رواں سال کے ستمبرسے شروع کیاجارہاہے جس میں آئی ڈی پیز کودرج کرنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں تاکہ فاٹا کا کوئی بھی اہل ووٹر مرد اورخواتین کسی بھی طرح ووٹ کے اندراج کے حد سے محروم نہ رہے الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھی درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے کیساتھ بھر پور تعاون کیا جائے اور ایسے انتظامات کو یقینی بنایا جائے کہ فاٹا کے تمام آئی ڈی پیز قانون کے مطابق اپنا مطلوبہ ووٹر لسٹ میں درج کیا جا سکے ۔