بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عائشہ گلالئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جانے کے خلاف انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا کوآرڈنیٹر جاوید بدر کی جانب سے بھجوایا گیا۔

نوٹس کے مطابق کے مطابق عائشہ گلالئی 10 دن کے اندر الزامات کے ثبوت دیں، اگر وہ ایسا نہیں کرتیں تو جھوٹے الزام  پر معافی مانگیں۔

نوٹس میں عائشہ گلالئی سے الزامات لگانے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں تین کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔

عائشہ گلالئی کو لیگل نوٹس انکے مستقل پتے اور پارلیمنٹ لارجز پر بھجوا دیا گیا۔

گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں ہے، پی ٹی آئی میں لڑکیوں، عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں اور ان کو نااہل قرار دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صرف وہی نہیں پی ٹی آئی کی کئی خواتین پارٹی کے ماحول سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منانے کے لیے وفد بھیجنے کی کوشش کی، میں نے انکار کر دیا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ مجھے سیکھایا گیا ہے کہ عزت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، ہمیں بچپن سے ہمت و حوصلے سے بات کرنا سیکھایا جاتا ہے، ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ غیرت اور عزت ہوتی ہے۔