بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترکی کے تینوں مسلح افواج کی قیادت تبدیل

ترکی کے تینوں مسلح افواج کی قیادت تبدیل


انقرہ۔ترکی کی سپریم ملٹری کونسل نے تینوں مسلح افواج کے کمانڈر تبدیل کردئیے ہیں، فوجی قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ ترک وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم کی صدارت میں سپریم ملٹری کونسل کااجلاس ہو ا جس میں تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں بری،بحری اور فضائیہ کے نئے کمانڈرز تعینات کئے گئے ہیں ۔

جنرل یاسر گولر فوج کے نئے کمانڈر مقررجبکہ جنرل حسن کوترک فضائیہ کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا، اسی طرح وائس ایڈمرل عدنان اوباک بحریہ کے نئے کمانڈر مقررکئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ترک ملٹری کونسل ہر سال اگست میں اپنا اجلاس کیا کرتی ہے۔بدھ کو ملٹری کونسل کے 4 گھنٹے طویل اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو حتمی منظوری کے لئے ترک صدر رجب طیب اردگان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔